دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سیاست دان بھی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے نام اہم پیغام شیئر کردیا۔
بوم بوم آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ میچ فائنل کے برابر ہے، ہم نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین سیمی فائنل کھیلا تھا۔
All the best Pakistan! For me this is as big a game as the final. We played an incredible semi-final against Australia in 2010, I wish Babar and his boys go one step better today!🇵🇰🇵🇰
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 11, 2021
انہوں نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ بابر اعظم اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی آج ایک قدم بہتر ہوں۔‘
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک دبئی کے میدان میں کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔