تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورت حال میں مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا اور ملکی سیاسی صورت حال پر اہم پیغام شیئر کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا ’ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران سے گفتگو میں کہا تھا کہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -