فیصل آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو تھوڑا ٹائم دینا چاہیے، قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سے کم نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوکسی سےنہ ملائیں، نئےکھلاڑیوں کوصلاحتیں نکھارنےکیلئےوقت دیناچاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی ٹیمیں سامنےآرہی ہیں،اب غلطیوں کی گنجائش نہیں، انگلینڈ کیخلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے کھلاڑی اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے اچھے لگتے ہیں، آخری 2میچزمیں ہماری بولنگ بہتر رہی، جیت کیلئےفیلڈنگ اوربیٹنگ میں ذمہ داری پوری کرناہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ ہی جتوا سکتی ہے ، قومی ٹیم کاسیمی فائنل جیتنا فائنل سےکم نہیں ہوگا، پاکستان بھارت میچ ضرور دیکھتا ہوں۔