پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

’’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے‘‘ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ آپ کے دونوں عہدے بہت بڑے ہیں اور مشورہ دیا کہ صرف چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھ لیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات چھپ کر نہیں کی اور نہ ہی اس ملاقات میں کسی کی چغلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ شعیب ملک فٹ ہے تو کھیل رہا ہے، میں اب نہیں کھیل سکتا۔

شاہد آفریدی نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں اور جب کپتان بنایا جائے تو کوئی بہانہ نہیں کرنا چاہیے۔ رضوان نے جب جنوبی افریقہ کو شکست دی تو تب کیوں نہیں کیا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل، لیکن تباہی کا شکار ہے۔ کھیلوں کی وزارت کی توجہ قومی کھیل کی جانب نہیں ہے، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کھیلوں سے لگاؤ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ہاکی پر بھی توجہ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں