ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کا اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کا انتظار کررہا تھا، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں فائنل ہونا بڑی بات ہے۔

کراچی کنگز فائنل میں ہوتی تو اور اچھا ہوتا، خوشی ہوتی ہے میرا تجربہ کھلاڑیوں کے کام آئے، کراچی کنگز کی پرفارمنس اس مرتبہ پچھلے دو سال سے بہتر رہی ہے۔

کراچی کنگز کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو سے تین میچز ہم فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، فاسٹ بولرز کی کچھ جگہ پر بولنگ اچھی نہیں رہی، کسی دوسرے کے کام میں نہیں بولتا اپنی کارکردگی پر توجہ دی، پشاور زلمی شروع میں میچز ہاری جس پر حیرت ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہدآفریدی نے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان میں اہل خانہ کے سامنے میچ کھیلوں، فی الحال ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے کوشش ہوگی کل کا فائنل دیکھوں۔

کراچی میں حالات بہت بہتر ہیں، فائنل کھیلنےوالی دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں