قومی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر لب کشائی کی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں رنگ، نسل،ذات کی بنیاد پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلیے ریاست بھرپور کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 اگست کو دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
دہشتگردوں نے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر موت کی نیند سلا دیا تھا، شناخت کرنے کے بعد قتل کیے گئے افراد میں مسافروں کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز بھی شامل تھے۔
جس گراؤنڈ سے کرکٹ کے 7 کپتان نکلے وہاں سڑک بنادی گئی، راشد لطیف
اس کے علاوہ دہشتگردوں نے راڑہ شم میں کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔