ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی آئرلینڈ کے خلاف اسٹرائیک ریٹ پر بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں ورلڈ کپ میں بھی اسی مائنڈ سیٹ کی ضرورت ہے زیادہ تر بیٹرز کو اسی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں آئرلینڈ کے خلاف اس جیت کی ضرورت تھی، ویل ڈن ٹیم، خاص طور پر جس طرح رضوان اور فخر زمان کھیلے ہیں۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو 300 انٹرنیشنل وکٹیں لینے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی، پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں