دنیا بھر کی بہترین لیگز میں اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کا دل جیتنے والے بوم بوم آفریدی اب ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔
کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں حریفوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نیپال میں ہونے والی لیگ میں اپنی ڈھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔
Looking forward to visiting Nepal and playing @eplt20official and for sure will visit some more places I hear have beauty like no other https://t.co/tcubpAVDf0
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 26, 2021
بوم بوم آفریدی بھی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق خود شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔
آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں اور مزید حسین جگہیں دیکھنے کا موقع ملا گا جیسا کہ سن رکھا کہ اس جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں۔