تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی اجوا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیٹی اجوا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

شاہد آفریدی نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری تیسری بیٹی اور میری آنکھ کا تارہ اجوا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ سالگرہ کا دن گزارنے کے لیے وقت پر گھر واپس آکر بہت خوشی ہوئی، دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو ہر خوشی عطا کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

سابق کپتان نے آخر میں بیٹی کو دعا دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اجوا کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ نے 15 فروری 2021 کو اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -