جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شاہدآفریدی جنوبی افریقی بورڈ کے فیصلے پر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق کپتان شاہدآفریدی نے کھلاڑیوں کو دوران سیریز لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر جنوبی ‏افریقی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو حیران کن قرار دے دیا۔

شاہدآفریدی نےجنوبی افریقی کھلاڑیوں کوآئی پی ایل کی اجازت دینےپراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ‏سیریزکےدوران کھلاڑیوں کوآئی پی ایل کی اجازت دیناحیران کن ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہدآفریدی نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہےکہ ٹی 20لیگز انٹرنیشنل کرکٹ پر ‏اثرانداز ہورہی ہیں، اس معاملےپر سوچ بچارکی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، ‏نورکیا، ربادا اور انگیدی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ‏ہوئے فخرزمان اور بابراعظم کی کارکردگی کو سراہا۔

سابق کپتان محمدحفیظ نے قومی ون ڈے اسکواڈ کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‏دوسری ون ڈے سیریز جیتنے پر بابراعظم مبارکباد کےمستحق ہیں، جنوبی افریقا میں سیریز جیتنے ‏پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں