سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک بیٹر سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کی پے در پے شکستوں کے ساتھ قومی کپتان بابر اعظم اپنی ذاتی بیٹنگ پرفارمنس کے باعث سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں اور ایک اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا صرف اپنا اسکور کرنا اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ بابر کے اسکور سے پاکستان میچ جیتتا ہے یا نہیں۔ وہ جب بھی میدان میں جائے تو شائقین کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ ٹیم کی جتوا کر میدان سے باہر آئے گا۔
بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ جیسے ویرات کوہلی، کے ایل راہول وغیرہ اپنے رنز کرتے اور ساتھ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتواتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بابر اعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ جب بھی میدان میں کھیلنے کے لیے جاتے ہیں تو یہ یقین تو ہوتا ہے کہ وہ 50، 60 رنز کر لیں گے لیکن ہمیں یہ فیلنگ نہیں آتی کہ وہ میچ جتوا کر باہر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو میدان میں جائیں تو ان کے ساتھ ہمارا یہ یقین جڑا ہو کہ یہ ٹیم کو جتوا کر ہی میدان سے باہر نکلیں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کے بڑے فینز ہیں ہم بھی اس کے پرستار ہیں لیکن کبھی کبھار کسی کو سمجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بابر بڑے پلیئر ہے لیکن اس جگہ پہنچنا آسان مگر اس پر برقرار رہنا مشکل ہوتا ہے اس کے لیے مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔