پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے بہترین، بیٹنگ اسٹرینتھ بھی مگر۔۔۔۔۔۔، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شاہد آفریدی قومی بولنگ اٹیک کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیتے ہیں اور بیٹنگ اسٹرینتھ کے بھی معترف مگر ٹیم میں ایک چیز انہیں پریشان کر رہی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نبرد آزما پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے میچ میں ہار گئی اس پر کرکٹ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

سابق قومی کپتان اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سفیر شاہد آفریدی جو پاکستان کے بولنگ اٹیک کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیتے ہیں اور بیٹنگ میں اسٹرینتھ کے بھی قائل ہیں لیکن انہیں ٹیم میں جو چیز پریشان کر رہی ہے وہ بیٹرز کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے کہا ویسٹ انڈیز اور امریکا کی کنڈیشنز پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں اور میرے خیال میں پاکستان کو ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا چاہیے۔ پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا سب سے بہترین بولنگ اٹیک ہے اور بیٹنگ میں بھی اسٹرینتھ ہے مگر جو چیز پریشان کن ہے وہ بیٹرز کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 سے 14 اوورز تک اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے۔ ان اوورز میں فی اوور رن ریٹ 8 سے 10 تک ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی جتنا مضبوط بولنگ لائن کسی کا نہیں ہے، پاکستان کے پاس جتنے بڑے بولرز ہیں ان پر ذمے داری بھی انتی ہی ہوگی۔ اسپنرز آؤٹ آف فارم ہیں تاہم میں پُرامید ہوں کہ فارم میں واپس آجائیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں صائم ایوب کے اچھا پرفارم کرنے کے لیے پرامید ہوں لیکن اگر وہ انگلینڈ سیریز میں بھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو پھر ورلڈ کپ میں فخر زمان کو اوپر موقع دینا چاہیے کیونکہ ویسٹ انڈیز کی پچز اور کنڈیشنز اسے موافق آئیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: امریکا میں پاکستان کے چاروں میچز کے ٹکٹس نایاب

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور دونوں ویسٹ انڈیز کی لیگ کھیل چکے ہیں، ان کے اس تجربے سے فائدہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں