جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

چاہے وہ بابر ہوں یا کوئی اور کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہے وہ بابر اعظم ہوں یا کوئی اور کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 11 فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو نیوزی لینڈ بھیج دیا گیا جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسرز بھر دیے۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن کھیلنا سکھا رہے ہیں، عثمان خان اور محمد حسنین کو موقع نہیں دیا جارہا، کافی عرصے سے یہ کھلاڑی بینچ پر بیٹھا رکھے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ میں جس کو دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، ہر وکٹ پر 200 اسکور نہیں بن سکتا، ایک مستقل چیئرمین کی پی سی بی کو ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے جو اچھا اقدام تھا لیکن محمد رضوان کو صرف 6 ماہ کی کپتانی سونپی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں