اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کراچی ٹیسٹ میں کس کو کھلایا، کس کو آرام کرایا جائے؟ شاہد آفریدی کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جس کیلیے شاہد آفریدی نے ٹیم منیجمنٹ کو مشورہ دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر 22 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان پاکستان کے پاس کراچی ٹیسٹ جیت کر وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنا اور ساکھ بچانے کا آخری موقع ہے۔ اس میچ کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم منیجمنٹ کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

شاہد خان آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع ملنا چاہیے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان احمد کو آرام کرانے کی ضرورت ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا رضوان بطور اوپنر اپنا کردار چاہتے ہیں۔ ان ہی کی خواہش پر انگلینڈ کے خلاف اوپن کرائی گئی۔ محمد رضوان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کسی اور کو موقع دیں اور خود آرام کریں۔ کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود کو موقع ملنا چاہی

انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی فائنل الیون میں نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پر فارمنس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا نام ہے۔ کپتان کو باہر کے لوگوں سے مشورہ لینے کے بجائے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے کیا جائے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان اسکواڈ میں شامل تمام ہی کھلاڑی مضبوط ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی انہیں صحیح جگہ استعمال کرے۔ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے۔ اچھا پرفارم کرنے پر قومی ٹیم میں واپس آنے کا چانس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پنڈی اور ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز میں نہ صرف ناقابل شکست دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے بلکہ 22 سال بعد پاکستان میں سیریز بھی جیت لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں