منگل, جون 18, 2024
اشتہار

بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو ان کی عزت مزید بڑھتی: شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی کے معاملے میں شاہین کا ساتھ نہ دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ گزشتہ برس بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم  کی کپتانی سونپی گئی تھی۔

جس کے بعد ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جس میں قومی ٹیم کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

اس شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل شاہین شاہ سے کپتانی لے کر بابراعظم ک ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا تھا۔

بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

شاہد آفریدی نے اب ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر اعظم ماضی میں اپنے کھلاڑیوں کیلئے اسٹینڈ لیتے اور کہتے کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو میری اور دنیا کی نظر میں بابر اعظم کی عزت اور زیادہ بڑھ جاتی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت بورڈ سے کہنا چاہیے تھا کہ اگر آپ نے شاہین کو کپتان بنا ہی دیا تھا تو یہ بہت غلط طریقہ ہے کہ فوراً ہی اسے کپتانی سے ہٹادیا جائے، اگر شاہین کی جگہ کسی کو بھی کپتان بنا کر ہٹا دیا جاتا تو اسے بُرا لگتا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کی کمزوری کی وجہ سے ٹیم میں گروپ بنتی ہے، اور یہ ہی گروپنگ کسی بھی کپتان کو کمزور بنادیتی ہے، ان معاملات کی وجہ سے ٹیم میں کپتان کی عزت بھی کم ہوجاتی ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ گروپ بننے کی وجہ کپتان خود ہوتا ہے، کیوں کہ میچ میں اچھی کارکردگی نہ ہونے کہ وجہ سے آپ ہر ناکامی کا ملبہ بولرز پر ڈال دیتے ہیں، میں نے کبھی بھی بابر کو بیٹسمین پر تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اگر کپتان مضبوط ہوگا تو کبھی ایسی گروپنگ کی باتیں نہیں نکلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں