پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی نے دہانی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دہانی کی کارکردگی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران شاہنواز دہانی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دہانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ کارکردگی میں بہتری لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو۔

شاہنواز دہانی نے گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جب کہ ایک کیچ بھی لیا جس کے بعد وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے دہانی اور ملتان سلطانز کی بہترین کارکردگی پر داد دیتے ہوئے کہا کہ دہانی کو ان کی ناقابل یقین حد تک صلاحیت پیش کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی، جیسی پرفارمنس انہوں نے گزشتہ برس پیش کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں