لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این سی اے) کے ماضی سے پردہ اٹھا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تربیتی سیشن کیا۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں، بعض اوقات بغیر اجازت این سی اے میں ٹریننگ کرلیا کرتا تھا۔
It was nostalgic to visit NCA after a long time. Brought so many memorable flashbacks 😍. We should have such facilities all over Pakistan. I had my training session without permission 😁 hope that’s ok ? @TheRealPCB pic.twitter.com/Dif8t09zUY
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 12, 2022
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سہولیات پورے ملک میں ہونی چاہیے۔
علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سیزن سیون کی تیاری بھی شروع کردی ہے، وہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا بطور کرکٹر پی ایس ایل میں آخری سیزن ہوگا۔