قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی مدینہ منورہ سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسجدِ نبویﷺ میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورۃ الاحزاب کی یہ آیت’إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا‘ بھی لکھی ہے۔
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ’بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو‘۔
View this post on Instagram
شاہد آفریدی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں نبی کریمؐ پر درود و سلام پیش کرتے ہوئے کرکٹر سے دعاؤں کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔