جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

بھارتیوں کی نیندیں حرام کرنے پر شاہد آفریدی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام میں جھوٹا ڈرامہ رچانے اور اپنی فوج کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی گئی ہے، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔

مودی کی انتہاء پسند سوچ کی حامل حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتیوں تک ان کا ردعمل نہ پہنچ سکے۔

اس سے قبل بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگائی تھی۔

گزشتہ دنوں پہلگام واقعہ پر مودی حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر آفریدی نے سوال اُٹھایا تھا کہ وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان کے بعد بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف شہرت کے حامل دانش کنیریا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم آفریدی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

’چھوڑو جیت اور ہار، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘ شاہد آفریدی کا شیکھر دھون کو جواب

بھارتی حکومت نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث آفریدی کا یوٹیوب چینل ملک میں بلاک کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں