بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی کا دل چھو لینے والا شفقت بھرا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شاہد آفریدی کی بیٹی انشا گزشتہ شب شاہین شاہ کی دلہن بن کر پیا گھر سدھار گئیں ان کی رخصتی پر سابق کپتان نے شفقت بھرا جذباتی پیغام جاری کیا۔

شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور قومی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو رواں سال فروری میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں نے گزشتہ روز اپنی نئی زندگی کے سفر کی شروعات کر دیں۔

کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شاہین شاہ اپنی دلہنیا کو بیاہ کر گھر لے گئے۔ شادی کی اس تقریب میں قومی کپتان بابر اعظم، سابق کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

ہر باپ کی طرح اس موقع پر شاہد آفریدی بھی بیٹی کی جدائی اور رخصتی پر جذباتی نظر آئے جس کا اظہار انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جذباتی پیغام پر مبنی ایک اسٹوری سے کیا۔

شاہد آفریدی کے اس پیغام میں باپ کی محبت اور شفقت کا بھرپور اظہار کیا گیا جس کو ان کے پرستار بے حد سراہ رہے ہیں اور نوجوان جوڑے کی خوشیوں بھرے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ایک تصویر لگائی ہے۔ عقب سے لی گئی اس تصویر میں شاہد آفریدی بیٹی انشا اور داماد شاہین شاہ کے درمیان کھڑے اور دونوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ رکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس کے ساتھ شاعرانہ انداز میں جذباتی پیغام لکھا کہ ’’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے‘‘
باپ کی والہانہ محبت کا اظہار آگے چل کر وہ اس طرح کرتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ ’’ڈوبا ہوا بھی ہے تیرے بابا کا دل مگر، امید صبح تو اسے آئی ہے تھامنے‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

پرستار اور صارفین اس محبت بھرے جذباتی پیغام کو بے حد سراہ رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 2 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں