اشتہار

پاکستان کی ایک وکٹ سے ہار پر شاہد آفریدی کی دل شکستہ پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سنسنی خیز میچز کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی ہار پر دل شکستگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 میں ایسے ہی سنسنی خیز میچ کا شدت سے انتظار تھا! ساتھ ہی انھون نے ہیش ٹیگ CWC23# کا بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید لکھا کہ ’لڑکوں قسمت نے آپ کا ساتھ نہیں دیا، کسی اور دن، چیزیں آپ کے حق میں ہوں گی. ایک وکٹ سے ہارنا مایوس کن ہوتا ہے۔‘

‘تاہم آپ لوگوں کو اپنے حوصلے بلند رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا اور آخر تک بہادری سے لڑے۔سات ہی انھوں نے جنوبی افریقہ کو فتح حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔‘

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات انتہائی کم ہوچکے ہیں۔

ایک مرحلے پر حارث رؤف کی گیند پر تبریز شمسی تقریباً ایل بھی ڈبیلو آؤٹ ہوچکے تھے مگر فیلڈ امپائر کے ناٹ آؤٹ دینے پر انھیں آؤٹ نہیں دیا گیا اور بالآخر فتح پروٹیز کے حصے میں آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں