منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی کا بابر اعظم کو مستقبل سے متعلق اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اور شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کو ان کے مستقبل سے متعلق اہم مشورہ دے دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بابر کی بہت عزت کرتا ہوں بطور کرکٹر مجھے وہ بہت پسند ہے اور چاہتا ہوں کہ اس پر دباؤ کم سے کم ہو اس لیے اسے کپتانی سے متعلق سوچنا چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کو وہ لیڈ کرتا رہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کی ذمے داری اب وہ کسی اور کو سونپ دے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس حوالے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں اس وقت کئی ایسے لڑکے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی بہت اچھی طرح کرسکتے ہیں۔ ان میں شاداب خان، محمد رضوان اور شان مسعود شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں شمولیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر کو یہاں کچھ مسائل تھے اور شاید وہ اس ٹیم میں خوش بھی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے دکھائی دیں گے جب کہ کراچی کنگز سے شعیب ملک کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں