نئی دہلی: آسام میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے مداح کو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے کے جرم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے فنکاروں اور کھلاڑیوں سے متاثر ہیں تاہم انہیں اپنی محبت کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کی شکایت پر آسام کی پولیس نے کارروائی کرتے رپون چوہدری کو شاہد آفریدی کا مداح ہونے اور پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔
پڑھیں: ’’ بی پی ایل، آفریدی کی شاندار باؤلنگ ‘‘
پولیس نے نوجوان کے خلاف بھارتی ایکٹ سیکشن 120 بی ، 294 کے تحت مقدمہ درج کرکے اُسے تھانے میں قید کرلیا ہے، مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے بھارتی یووا موچرا کمیٹی کے رہنماء نے کہا کہ ’’ویپون کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے کیونکہ وہ دشمن ملک کے کھلاڑی کو نہ صرف پسند کرتا ہے بلکہ اُن کا یونیفارم بھی پہن کر گھومتا تھا‘‘۔
مزید پڑھیں: ’’ کرکٹر شاہد آفریدی کا خصوصی بچوں کیلئے 25لاکھ روپے امداد کا اعلان ‘‘
خیال رہے یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل پاکستان میں مقیم ویرات کوہلی کے مداح عمر دراز کو اپنے گھر کی چھت پر ہندوستان کا جھنڈا لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Assam youth, a Shahid Afridi fan arrested for wearing Pakistan Jersey after a complaint by youth wing of BJP. FIR registrd u/s120(B),294 IPC pic.twitter.com/Vgf8ZhPT3U
— Aman Wadud (@AmanWadud) December 18, 2016
عمردراز لاہور سے دو سوکلومیٹر دور ایک گاؤں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے ، بعد ازاں ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔