بوم بوم شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں سخت حریف لاہور قلندرز کے خلاف شاندار فتح پر کراچی کنگز کو مبارکبادی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شاہدآفریدی بھی میدان میں موجود تھے جنہوں نے جیت کے بعد کراچی کے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔
میڈیا سے اپنی مختصر گفتگو میں شاہدآفریدی نے کہا کہ کراچی اچھا میچ جیتا، کراچی کیلئے یہ جیت ضروری تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے کنگز آج اچھی ٹیم کےخلاف جیتی ہے۔
Moments we live for ❤️#YehHaiKarachi | #KKvLQ | #HBLPSL8 pic.twitter.com/FZVftN4ehm
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 19, 2023
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں توقعات کا پریشر آجانا ہے ابھی کھیلنےدیں۔
پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہورقلندرز کو 69 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور قلندرز کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔