کراچی : عدالت نے لیاری گینگ وارکے ملزم شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکر کے3نومبرکوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصییلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وارکے ملزم شاہد بکک کو گرفتار کر کے تین نومبر کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
ملزم نے آج عدالت پیش ہونا تھا اور اس پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔ پولیس کے مطابق شاہد بکک کے خلاف 2 مختلف تھانوں میں دھماکاخیزموادرکھنےسمیت سنگین نوعیت کےمقدمات درج ہیں۔
ملزم کیخلاف قتل ،اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے تین مقدمات درج ہیں اور وہ ان تینوں مقدمات میں ضمانت پر رہا تھا، جبکہ ملزم گلبہاراورگلبرگ تھانوں میں درج دو مقدمات میں مفرور ہے۔
شاہد بکک کا نام رشید گوڈیل حملے میں بھی سامنے آیا ہے۔ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کئے۔