ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

کیا شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کسی ملیالم فلم کا ریمیک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’دیوا‘ کیلیے پرجوش اور اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق جب سے ملیالم فلمساز روشن اینڈریوز نے شاہد کپور کے ساتھ فلم ’دیوا‘ کا اعلان کیا ہے تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ملیالم فلم ’ممبئی پولیس‘ کا ریمیک ہے جو 2013 میں ریلیز کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی ’دیوا‘ کے ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

شاہد کپور کی ایکشن فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی پھر سے قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کیونکہ ٹریلر کے مناظر ’ممبئی پولیس‘ سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔

’ممبئی پولیس‘ کی کہانی

یہ ملیالم زبان کی نفسیاتی تھرلر فلم ہے جسے بابی سنجے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری روشن اینڈریوز نے کی ہے جو ’دیوا‘ کیلیے بھی کام کر رہے ہیں۔ مقبول مصنف اور ہدایتکار کی ٹیم نے ملیالم سنیما میں کئی ہٹ فلمیں دیں لیکن ’ممبئی پولیس‘ سنیما کا بہترین حصہ ہے۔

فلم میں اداکار پرتھویراج نے اے سی پی انٹونی موسی کا کردار ادا کیا جبکہ اداکار جے سوریا اسسٹنٹ کمشنر آریان جان جیکب کے کردار میں نظر آئے تھے۔

انٹونی موسی اپنے عزیز دوست آریان جان کے قتل کی تحقیقات کرتے ہیں لیکن اس دوران وہ ایک حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے ان کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔

حادثے سے قبل وہ اپنے بہنوئی فرحان امان (کمشنر آف پولیس) کو مطلع کرتے ہیں کہ انہوں نے کیس حل کر لیا ہے، لیکن حادثے کے بعد وہ کیس سے متعلق ہر چیز بھول جاتے ہیں۔

دونوں فلموں میں مماثلت

شاہد کپور ایکشن فلم میں دیو امبری کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ ایک پولیس اہلکار کے طور پر باہر جاتے ہوئے نظر آئے جو کسی کو بھی اپنے راستے میں نہیں آنے دیتے، لیکن اس میں یادداشت چلے جانے کی جھلک بھی ملتی ہے۔

فلم میں پاویل گوٹی جے سوریا بنے ہیں جن کے قاتل کی تفتیش دیو امبری کر رہے ہیں۔ ٹریلر میں ایک مختصر سا منظر ہے جہاں پاویل کا کردار شاہد کپور کو بتاتا ہے کہ اس کا غصہ دراصل اس کا خوف ہے۔ ’ممبئی پولیس‘ میں بھی اداکاروں کے درمیان ایسا ہی منظر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں