بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی ایکشن فلم ’دیوا‘ کا پوسٹر جاری کر دیا کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار شاہد کپور کی ایکشن و ڈرامے سے بھرپور فلم ’دیوا‘ 31 جنوری کو سینیما گھر میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار شاہد کپور کی نئی فلم کی شوٹنگ اور دیگر معاملات مکمل ہو چکے ہیں اور فلم ریلیز کے لیے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہد کپور فلم ’دیوا‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے شامل ہیں جو کہ صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 14 فروری طے کی گئی تھی تاہم اب اسے 31 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پچھلے سال شاہد کپور نے اشارہ دیا تھا کہ دیوا میں ان کا کردار خطرناک ہے، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ورزش کے بعد کی بلیک اینڈ وائٹ سیلفی اپ لوڈ کی تھی۔