بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ لڑکیاں کبیر سنگھ جیسے لڑکوں سے پیار کرتی ہیں۔
بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور نے سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں ایک جارحانہ عاشق کا کردار نبھایا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے کردار کو حقیقی زندگی سے مماثل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبیر سنگھ میں ان کا کردار حقیقت پر مبنی تھا کیونکہ اس جیسے لوگ موجود ہیں۔
شاہد کپور نے کہا کہ یہ اس بارے میں نہیں کہ میں کون ہوں یہ اس بارے میں ہے کہ ہم سب کون ہوسکتے ہیں جسے ہم منتخب کرتے ہیں، ہم سب کیا بننا چاہتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کبیر نے جو کچھ کیا وہ قابل قبول تھا میں اس طرح کے آدمی کو قبول نہیں کروں گا، لیکن کیا ایسے لوگ موجود ہیں؟ کیا ایسی لڑکیاں ایسے لڑکوں سے پیار کرتی ہیں؟ جی ہاں ہیں جب وہ کرسکتے ہیں تو ہم اس پر فلم کیوں نہیں بناسکتے؟
شاہد کپور نے کہا کہ بطور سامعین آپ کو حق ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں اگر آپ کو فلم پسند نہیں ہے تو آپ چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کبیر سنگھ سندیپ ریڈی وانگا کی تیلگو ٹائٹل ’ارجن ریڈی‘ کا ری میک تھا جس میں وجے دیوراکونڈا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اس فلم میں شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی شامل تھے۔
’کبیر سنگھ‘ سال کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن کر سامنے آئی تھی۔