اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

شاہد کپور نے سیف علی خان پر حملے کے باوجود ممبئی کو محفوظ شہر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے سیف علی خان پر حملے کے باوجود ممبئی کو محفوظ شہر قرار دے دیا۔

اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی فلم ’دیوا‘ کی پروموشن میں مصروف ہے جو 31 جنوری 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جس میں وہ بہادر پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

اداکار سے پاپا رازی نے سیف علی خان پر کیے گئے حملے سے متعلق سوال کیا۔

- Advertisement -

جواب میں انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہر کوئی پریشان ہے، پوری انڈسٹری پریشان ہے ہمیں امید ہے کہ سیف کی صحت اب کافی بہتر ہے، ان کے ساتھ جو کچھ ہوا حیران ہوں کہ ممبئی جیسے شہر میں ایسا کچھ ہوسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

شاہد کپور نے کہا کہ یہاں ممبئی ایک بہت ہی محفوظ شہر ہے، آپ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر خاندان کا کوئی فرد رات 2 یا تین بجے باہر نکلتا ہے تو خود کو محفوظ تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف علی خان کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔

16 جنوری 2025 کو دوپہر 2:30 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کر کے ناکام بنایا لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی ڈھائی گھنٹے کی سرجری کی۔ اداکار اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کر کے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

واقعے کے بعد کیس کی تحقیقات میں نئی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق اداکار کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کو ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان اسپتال لے کر گئے تھے لیکن اب رکشہ ڈرائیور اور اسپتال انتظامیہ ان خبروں کی تردید کر دی ہے، رکشہ ڈرائیور کے مطابق کرینہ کے بیٹے تیمور والد کے ساتھ موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں