جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کس مشہور گانے میں شاہد کپور ’بیک گراؤنڈ ڈانسر‘ تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ میں آج کے سپر اسٹار شاہد کپور نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم عشق وشق سے فلموں میں ڈیبیو کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس سے پہلے شاہد مختلف فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئے تھے؟

ان ہی میں سے ایک ایشوریہ رائے کی ہٹ فلم ’ تال ‘ تھی جو 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کے گانے ‘کہیں آگ لگے لگ جائے’ میں شاہد کپور نے ایشوریا کے ہمراہ بیک گراؤنڈ ڈانس کیا تھا۔

اس سے قبل شاہد کپور 1997 کی بلاک بسٹر میوزیکل فلم ‘دل تو پاگل ہے’ میں بھی بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کام کرچکے ہیں۔

دل تو پاگل ہے میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت، کرشمہ کپور اور اکشے کمار نے اہم کردار نبھائے تھے۔

تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد کپور نے اس سلسلے کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ایشوریا کے ہمراہ بیک گراؤنڈ ڈانس کرنے والا وہ دن میری زندگی کا بدترین اور بہترین دن تھا۔

اداکار نے کہا ‘مجھے یاد ہے، جس دن اس گانے کی شوٹ تھی میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا، میں اس زمانے میں موٹر سائیکل چلاتا تھا، اس روز میری بائیک گرگئی، میں سیٹ پر کافی بری حالت میں پہنچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر مجھے ایشوریا کے ساتھ اسی گانے میں ڈانس کا موقع ملا، میں اسے اس وقت اپنی زندگی کے بدترین اور بہترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں