پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

لو میرج یا ارینج، شاہد کپور نے کس کی حمایت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے لو اور ارینج میرج میں سے ارینج میرج کی حمایت کردی۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حالیہ تقریب میں شادی سے متعلق اپنا تجربہ بیان کیا اور ارینج میرج کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

تقریب میں شاہد نے بتایا کہ ویوا ’میرا‘ کے ساتھ ان کی حقیقی زندگی کی شادی کا ٹریلر تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فلم ’ویوا‘ میرا پریکٹس سیشن تھا، میرے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوا، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب میں فلم کی شوٹنگ کررہا تھا تو دوستوں سے کہتا تھا کہ کوئی کیسے ارینج میرج کرسکتا ہے؟ یہ بہت عجیب ہے۔

شاہد کپور کے مطابق تو مجھے مناظر بھی بہت مضحکہ خیزلگتے تھے، وہ چائے لے کر آرہی ہے اور پھر بولتی ہے جل، میں ایسا ہی تھا سورج جی، جل کیا ہے یار؟

اداکار کے مطابق ڈائریکٹر نے کہا کہ تم بس کرو، تم نہیں جانتے کہ بھارت کے اندرونی حصوں میں لوگ کیسے شادیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس تقریباً 10 سال کے بعد ہوا اور یہ بالکل ٹھیک تھا۔

شاہد کپور نے کہا کہ میں ارینج میرج کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میرے اور میرا کے لیے بہت اچھی رہی، میں نے چھوٹی عمر میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ارینج میرج کروں گا۔

کام کے محاذ پر شاہد کپور آخری بار رومانوی کامیڈی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں کریتی سینن کے ساتھ نظر آئے اور ان کی اگلی فلم ’دیوا‘ 31 جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جس میں پوجا ہیگڑے، پاویل گلاٹی اور کبرا سیت بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں