جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’’کبیر سنگھ کے لیے شاہد کپور پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ…‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مشہور زمانہ فلم کبیر سنگھ کے لیے شاہد کپور پہلا انتخاب نہیں تھے۔

آئندہ ماہ سندیپ کی نئی فلم ’اینیمل‘ ریلیز ہونے والی ہے جس کے ٹریلیر نے تہلکہ مچا دیا ہے، فلم میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اسکی پرموشن کے دوران انھوں نے اعتراف کیا کہ ’کبیر سنگھ‘ کے لیے شاہد کے بجائے ایک ان کا پہلا انتخاب رنویر سنگھ تھے۔

ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے فلم میکر نے بتایا کہ ڈاکٹر کبیر سنگھ کی جارحانہ محبت کو بڑی اسکرین پر دکھانے کے لیے انھوں نے سب سے پہلے اے لسٹ ایکٹر رنویر سنگھ سے رابطہ کیا تھا، تاہم انھوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔

- Advertisement -

وانگا نے یہ بھی بتایا کہ ’ارجن ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد، وہ مہیش بابو کے ساتھ بھی اپنی اگلی فلم کرنا چاہتے تھے لیکن وہ کوئی اور فلم سائن کر چکے ہیں، اس لیے انھوں نے اس کے بجائے تیلگو بلاک بسٹر کا بالی ووڈ ورژن بنانے کا فیصلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ شاہد کے ماضی کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انھیں کاسٹ کرنے کے بارے میں بھی تذبذب کا شکار تھے کیوں کہ ان کی کسی بھی سولو فلم نے 100 کروڑ روپے نہیں کمائے تھے۔ تاہم مجھے شاہد کے بارے میں ہمیشہ سے یقین تھا وہ ایک لاجواب اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ جون 2019 میں بھارتی تھیٹر میں ریلیز ہونے والی سندیپ ریڈی وانگا کی ’کبیر سنگھ‘ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ریمیک تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں