بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی نے بھی نئے الیکشن کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی نئے الیکشن کی حمایت کردی اور کہا حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو نیا الیکشن ہی حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے نئے الیکشن کی حمایت کر دی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن سےپہلےسیاسی مفاہمت ضروری ہے، حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو ازسر نو الیکشن کے سوا کیا حل رہ جاتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آج ملک اوراداروں میں تفریق ہے، اس طرح ملک نہیں چلےگا، کیایہ 6، 7آدمی ساتھ نہیں بیٹھے سکتے؟ملک بے پناہ مشکل میں ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں دیگر ملکوں میں قومی حکومت بنتی ہے، اپنی کرسیاں چھوڑ دیں کچھ عرصےکےلیے ملک کو دیکھیں، کیسے آگے جانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روانڈامیں نسل کشی ہوئی،مفاہمت کےبعدقومی حکومت بنی، آج ملک اوراداروں میں تفریق،اس طرح ملک نہیں چلےگا

بجٹ میں ٹیکسز پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ریٹس گرادیں،50 فیصدکوئی نہیں دےگا،15فیصدرکھیں گے لوگ دیں گے، برآمدات پرمزیدٹیکس لگایا جا رہا ہے، پہلے ہی سب سے مہنگی بجلی، گیس اور زمین ہے اور اس پربھی مزیدٹیکس لگا دیا گیا۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے ٹیکس بیس بڑھانے کی کوشش کی ؟ کوئی بھی یہ ٹیکسز برداشت نہیں کر سکتا، جو نوکریاں کر رہے ہیں چھوڑجائیں گے، حد سے زائد ٹیکسز کا ریٹ بڑھائیں گے تو لوگ نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں