ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کیا ٹرمپ آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے؟ شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی تومل کر آواز اٹھائیں۔

- Advertisement -

عمران خان کی رہائی کے لیے دباو کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال ٹرمپ پہلے دن ہی آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے لیکن ماضی میں ہمارے چند حکمرانوں کیلئے امریکی دباؤ آتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج صرف پتھر مارنے کو نہیں کہتے، اصل احتجاج پارلیمان کے اندر ہوتا ہے، پارلیمان میں تمام جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئےکام کریں گی، لائنس ہی فیصلہ کرے گاکہ کیسے احتجاج کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے احتجاج کے طریقہ کار پر جو قانون پاس کیا وہ بھی غلط ہے، سب کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا کوئی باہر نہیں جا سکتا، حکومت نے جو قانون پاس کیا وہ آئین سےمتصادم ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومت اورپی ٹی آئی کررہےہیں ایجنڈاواضح نہیں ہے، اب 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ آگیامستقبل کیا ہوگا وقت بتائے گا۔

انھوں نے نیب کے قانون کو کالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو احتساب سے متصادم ہے، نیب کے آج تک تمام کیسز دیکھ لیں ان میں بہت خامیاں ہیں، نیب کا کالا قانون جب تک رہے گا، سیاسی لوگوں کیخلاف استعمال ہوتا رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا سیاسی شخصیت کیخلاف کیس آج تک کامیاب نہیں ہوسکا ، نیب کے کیسز اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ اپیل میں خلاف فیصلے آجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں