منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز کے دفاع میں سامنےآگئے اور حکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، آئی پی پیز پہلےبھی تھےتب مسئلہ نہیں تھا، آئی پی پیز نےبہت منافع بنایااس میں کوئی شک نہیں لیکن حکومت نے جو ٹیرف دیا آئی پی پیز نے وہی پیسے لیے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے حکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے آپ صرف ڈیڑھ روپے بچائیں گے، کیا ڈیڑھ روپے بچانے کیلیے سرمایہ کاری کا ماحول ختم کرنا چاہتے ہیں؟ چارسو گیارہ ارب بچا کر چارہزار ارب قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک کیسے چلائیں گے؟

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ 2013 میں 16،16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 میں بھی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوتے تھے، 18ہزار میگا واٹ بجلی پر پاکستان کھڑا ہے اور 1900 ارب روپے کیپیسٹی چارجز ہیں، بجلی سے متعلق مسائل کا حل سوچ سمجھ نکالنا ہوگا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ جس وقت ڈالر 100 روپے سے کم تھا اس وقت یہ پلانٹ لگے تھے، ہم نے معیشت تباہ کی اور معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کردیا ، سب کہتے ہیں آئی پی پیز ملک کو کھا گیا لیکن لوگوں کو حقیقت کا پتہ نہیں اور بات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پاکستان سےدبئی میں سرمایہ کاری کررہےہیں، حکومت وعدوں پر قائم نہیں رہتی توسرمایہ کاری نہیں آتی، لوگ حقیقت بتانےکوتیار نہیں ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے لوگ الگ الگ باتیں کرتے ہیں، سرکلر ڈیٹ عوام کو اب تک منتقل نہیں ہوا، سرکلر ڈیٹ منتقل ہوگا تو بجلی کی قیمت مزید بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہوگی تو اس کی قیمت بڑھ جائے گی اور جب بجلی کی قیمت بڑھی لوگوں نے سولر لگا دیے ، مسئلے کو سمجھ کر حل تلاش کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں