پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے سامنے ہی ان کے بیان کی نفی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے سامنے ہی ان کے بیان کی نفی کردی اور کہا کوئی شک نہیں اس وقت ہم حکومت میں ہیں،اس سے پہلے مریم نوازنےکہا تھا یہ حکومت ہماری نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں ورکز کنونشن میں مختصرخطاب کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم حکومت میں ہیں ، جن مشکلات میں ن لیگ حکومت میں آئی اس کا سب کوبخوبی اندازہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ریاست کی خاطر سیاسی قیمت ادا کی ہے، ضمنی ہوں یا قومی الیکشن انشااللہ ن لیگ کامیاب ہوگی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی سےہمیشہ ن لیگ ہی کامیاب ہوتی رہی ہے، جب بھی دھاندلی ہوئی ہےنتیجہ مختلف ہواہے اور جولوگ مایوس ہیں ان کو ساتھ لیکرآنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تہیہ کرناہےکہ پوری محنت کرنی ہے، اپنےحلقوں میں صحیح امیدواردینےہیں اور ماضی کی طرح پورے راولپنڈی ڈویژن سے ن لیگ کو کامیاب کرانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں