جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

جب تک نیب کا ادارہ ہے ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک قومی احتساب بیورو (نیب) ہے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا قانون ملک کو تباہ کرنے والا ادارہ ہے، نیب نے کسی کو انصاف فراہم نہیں کیا صرف سیاسی مداخلت کی ہے۔

قائد ملسم لیگ (ن) کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے، ان کی واپسی کے سوال کا جواب جاوید لطیف دیتے رہتے ہیں، ان کا علاج ہو رہا ہے اس کے بعد وہ واپس آ جائیں گے، الیکشن میں نواز شریف کے پاکستان میں ہونے سے مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

متعلقہ: آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

ملک کے موجودہ حالات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں تمام جماعتیں حکومتیں کر چکی ہیں، کیا انہوں نے مسائل حل کیے؟ معاملات کو صرف چلانا نہیں بلکہ ایسی اصلاحات کرنی ہیں جس کا ملک کو فائدہ ہو۔

’معیشت کی صورتحال یقینی خراب ہے لیکن ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ملک میں تقسیم ہے اور اداروں میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ آج ملکی مسائل کوئی بھی تنہا حل نہیں کر سکتا۔ ملکی مسائل کے حل کیلیے سب کو ساتھ بیٹھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ معاملہ اب سیاسی مفادات کا نہیں ملکی مفاد کا ہے، سیاست کو نفرت اور دشمنی میں بدل دیا گیا ہے، صدر مملکت سب کو ساتھ بٹھا سکتے تھے لیکن وہ بھی فریق بن چکے ہیں، ادارے بھی فریق کی طرح کام کر رہے ہیں جن پر انگلیاں اٹھتی ہیں، 8 سے 10 لوگوں کی بات ہے جو ساتھ بیٹھے ہیں اور ملک کا سوچیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، الیکشن کے بغیر کیسے حکومتیں بنیں گی کیسے عوام کی رائے کا پتا چلے گا؟ الیکشن کروانا حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نیت دیکھنی چاہیے کہ صوبائی اسمبلیاں کیوں تحلیل کی گئیں، سیاسی عدم استحکام کیلیے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں