تازہ ترین

آج بھی 90روز میں انتخابات کی رائے ہے لیکن ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، شاہد خاقان عباسی

لاہور : ن لیگ کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج بھی 90روز میں انتخابات کی رائےہے لیکن ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ آج بھی 90 روز میں انتخابات کی رائے ہے ، ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ آئین حکومتی اداروں کو الیکشن کمیشن کی مدد کا بھی کہتاہے لیکن اب الیکشن کمیشن نےکہا وہ انتخابات نہیں کرا سکتا تواس کو عدالت ہی دیکھے گی۔

سابق وزیراعظم نے خصوصی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرکوئی جماعت قانون توڑتی ہےتوپھر کارروائی کرنا پڑتی ہے، بغیروجہ قدغن لگانےکےحق میں نہیں، ایسےسیاسی فیصلےجوآمریت میں ہوتےرہےہوں،وہ قبول نہیں ہوتے۔

شہباز شریف سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کیسے وزیراعظم ہیں، فیصلہ تاریخ کرے گی۔

شاہد خاقان نے واضح کیا کہ میرے لیڈر نوازشریف ہیں، مریم پارٹی کی چیف آرگنائزر ہیں اور شہبازشریف پارٹی کے صدر ہیں،دو لیڈرز کا قائل نہیں۔

انھوں نے سوال کیا کہ ثاقب نثارجب چیف جسٹس تھے تو کیا کرتے تھے، کیا اب انھیں شکایت کا حق ہے؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت،دشمنی،گالی دینا،ایک دوسرےکوجیلوں میں ڈالنا نہیں ہوتا، اگرسیاست سے ملک،عوام کے حالات بہترنہیں ہوئے تو ہم سب ناکام ہیں، سیاستدان اپنی چھوٹی سوچ سے آگے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -