جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/ لاہور : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی، اور بعدازاں کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی، شاہد خاقان عباسی نے نگراں وزیراعظم سے متعلق اپوزیشن لیڈرسے ملاقات پر اپنے قائد کو اعتماد میں لیا، اس موقع پر حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات کی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی آپریشن، سندھ میں امن وامان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی۔

گورنرسندھ نے وفاق کے تحت تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر اقدامات کئے جائیں، کراچی میں پانی کے منصوبے پر بھی وفاق اپنا حصہ بھرپور ادا کرے گا، رمضان اور عیدالفطر پر سندھ میں بھرپور سیکیورٹی کے اقدامات کئےجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں