اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بجلی کے بل سے متعلق جوصورتحال ہے یہ مسئلہ بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل سے متعلق جوصورتحال ہے یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین شفاف الیکشن کرانےکی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرڈالتاہے ، اگر الیکشن کمیشن وقت پرالیکشن نہیں کراسکتاتواس کاجوازبھی دیناہوگا،شاہدخاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عدالت کے پاس بھی آپشن نہیں ہے، حلقہ بندیاں کرانےکی ضرورت ہےتواس کےبعدہی الیکشن ہوں گے ، اسمبلی کی نشستیں تبدیل نہیں ہورہی البتہ حلقہ بندیاں تبدیل ہوجائیں گی۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر بھی الیکشن کی تاریخ دیں گے تو 90 دن میں دیں گے، جو ہو نہیں سکتے، الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کی جانب سے ۔دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم کیسزکوموجودہ چیف جسٹس کو اگلے چیف جسٹس پر چھوڑ دینا چاہیے، مناسب نہیں ہوگا چیف جسٹس آخری دنوں میں اہم کیسز کے فیصلے کریں۔

اہم کیسزکوموجودہ چیف جسٹس کو اگلے چیف جسٹس پر چھوڑ دینا چاہیے،

بجلی کےبل سےمتعلق جوصورتحال ہےیہ مسئلہ بن سکتاہ

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمان میں اپنےڈومین ہےسپریم کورٹ کواپنی ڈومین میں رہناچاہیے، عجلت میں بل پاس ہوتےہیں توعجلت میں فیصلےبھی کیے جاتے ہیں، کہا ہے پارلیمان میں 5 سال جو ہوتا رہا ہے اچھا نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پرہرسطح پربےچینی ہے، بجلی کےبل سےمتعلق جوصورتحال ہےیہ مسئلہ بن سکتاہے لیکن اس وقت بجلی کےبل کو آگے کی طرف ڈیفرکرنےکےعلاوہ راستہ نہیں۔

بجلی بلوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ بجلی بل ڈیفر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف سے اجازت کی ضرورت نہیں، کوئی سبسڈی یامعافی نہیں دی جارہی، آگے وصول کیے جائیں گے۔

شہباز اور اسحاق ڈار کے لندن جانے کے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اوراسحاق ڈارہی بتائیں گےوہ کیوں لندن چلےگئے۔

ای سی سی چھوڑنے کے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ای سی سی چھوڑنےکافیصلہ میراذاتی تھا،کچھ باتیں عوام میں نہیں کی جاتیں۔

چینی کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے چینی کی اسمگلنگ ہوئی ہوگی اس لیےقیمت بڑھی ہوگی، پی ٹی آئی دورمیں شوگرانکوائری کمیشن میں اپنوں کوبچانےکی کوشش کی گئی، گزشتہ اتحادی حکومت ہائبرڈنہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں