اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سلیمان شہباز کے طنز کی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز کے طنزکی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی وی ٹی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے تحفے حکومت کے ہوتے ہیں نہ عوام کے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحفے جس کو ملتے ہیں اس کے ہوتے ہیں، وصول کرنے والا تحفہ لے یا نیلام کیا جائے، قیمت ایک ہی ہوتی ہے،خزانے کو اصل یا زیادہ رقم نہیں ملتی۔

سلیمان شہباز کے طنز سے متعلق سوال پر کہا ن لیگی رہنما نے کہا کہ طنز کیا سلیمان شہباز کے طنزکی پروا نہیں، چاہے مقدمہ کر دیں، مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا،میں مسلم لیگ ن میں ہوں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ سے گھڑیاں لینے کا اعتراف کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں تو گھڑیاں نہیں پہنتا لیکن بیٹے نے کچھ گھڑیاں لیں تھیں جس کی رقم ادا کی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب آپ باہر ملک جاتے ہیں تو تحائف ملتے ہیں یا پھر کوئی ملک میں آتا ہے تو آپ کو تحائف دیتا ہے لیکن وہ تحائف ملٹری سیکریٹری کو دیے جاتے ہیں جو توشہ خانہ میں جمع کروادیے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں