اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63،62 میں ترمیم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور متفقہ طور پر اس کا حل نکال لیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھے جائیں گے اس لیے بھارت ہو یا افغانستان یکساں طوربات چیت ہو گی تاہم پاکستان کے سلامتی اور وقار سب سے مقدم ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ اگر ایوان میں وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو اسے نااہل کردیا جائے اور عہدے سے فارغ کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب پارٹی کی امانت ہے جب تک جماعت کہے گی اپنا یہ فرض نبھاتا رہوں گا اور جب پارٹی عہدہ چھوڑنے کا کہے گی تو اسی وقت یہ قرض واپس لوٹا دوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پاکستان کہ شہہ رگ ہے اگر کراچی نہیں چلے گا تو ملک کا پہیہ بھی جام ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کراچی کو قومی دھارے میں لانے کے لیے وہاں کی مقبول ترین جماعت کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے اسے سودے بازی سے تعبیر نہیں کیا جائے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کے غیور عوام کے حقوق کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے جس کے بعد کے پی کے میں ضم ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنے جیسے باتیں ناموزوں ہیں، کسی کلیریکل غلطی پر وزیراعظم کو نااہل قرار دینا مناسب نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک بڑے نواز شریف سیاسی رہنما ہے اور سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے اور حکومت اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں