جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہدخاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدرکوبھجوادیا ہے، وہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے سے خوش نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کی پالیسیوں سے بھی شدید اختلافات تھے اور مفتاح اسماعیل سے پارٹی کے سلوک نے شاہد خاقان کومایوس کیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کا استعفیٰ شہباز شریف کو مل گیا ہے تاہم شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فوری طور پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں