جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

گرینڈ اپوزیشن الائنس : شاہد خاقان عباسی نے اہم ملاقات کی اندرونی کہانی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن جماعتوں کی پہلی میٹنگ کی اندرونی کہانی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک مشاورت ہوئی ہے چند باتوں پراتفاق ہوا ہے، ملک کا نظام نہیں چل رہا، غیر نمائندہ حکومت اورسیاسی انتشار ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست، آئین، قانون کی بالادستی پراتفاق ہے، اتحاد میں ابھی وقت لگے گا لیکن سوچ میں اتحاد ہے، آگے کیا راستہ طے ہوتا ہے یہ وقت کیساتھ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ سڑکوں کا معاملہ بہت بعد میں ہے پہلے مسائل کے حل پر بات ہوگی ، پہلے متفقہ سوچ بنے گی اور انشااللہ متفقہ لائحہ عمل بھی بن جائے گا۔

شاہد خاقان نے بتایا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں تمام جماعتوں کےلوگ شامل ہیں، متفقہ سوچ رکھنےوالی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے، پہلے ہمیں سوچ میں اتفاق پیدا کرنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل کیا ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرانہیں خیال کہ نوازشریف وزیراعظم کے امیدوار تھے اور بننے نہیں دیا گیا ، حالات اتنے ہی خراب ہوگئے ہیں تو نواز شریف کو سیاست ہی چھوڑ دینی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2024 جیسے انتخابات2025 میں کرانے ہیں تو نہ ہی کرائیں بہتر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں