اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آروائی نیوزکےپروگرام دی رپورٹرزکاکلپ شیئر کرتے ہوئے شاہد خاقان سےوضاحت کامطالبہ کر دیا۔
زلفی بخاری نے کہا ن لیگ کی بڑی لوٹ مار کرنیوالوں کونوازنےکی روایت رہی ہے، شاہدخاقان بتائیں بھارتی کمپنیوں کیساتھ ان کا کیا کاروبار تھا؟ شاہد خاقان بتائیں کیسےانہیں وزیر اعظم بننے کا صلہ ملا؟
PMLN has a legacy of rewarding the biggest plunderers.
Shahid Khaqan Abbasi should explain what was his business with Indian companies that got him rewarded with becoming Prime Minister by his masters later?
About time awaam asks questions & holds their trial openly pic.twitter.com/E2o7Py5ryz— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) September 6, 2020
یاد رہے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان کےخلاف دائرضمنی ریفرنس میں نئےانکشافات سامنے آئے تھے ، ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شاہدخاقان یواےای میں قائم ٹرینٹی کمپنی سے پیسےوصول کرتے رہے، کمپنی بھارت میں قائم سدھارت پرائیویٹ لمیٹڈ کےساتھ کام کرتی ہے۔