بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہبازشریف کی اچکن پر شاہدخاقان کا دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ کے نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف سوٹ پہنتےہیں اچکن استعمال نہیں کرتے۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ جیسا بھی الیکشن تھا وزیراعظم آئین کےتحت آیا آئین کے تحت جارہاہے رونادھونا، گالیاں دھمکیاں اس سےملک نہیں چل سکتا آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی اب عدم اعتماد کا احترام کریں۔

شاہدخاقان نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی تھی اب جو حکومت بنے گی وہ 10 گنا زیادہ ڈیلور کرے گی، کوئی بھی عہدے یا پیسے لے کر ہماری طرف نہیں آرہا وہ موجودہ حکومت کی ناکامیوں سے تنگ آکر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے پاس بہت سے اختیار ضرور ہیں لیکن وہ آئین نہیں توڑ سکتے آئین کے مطابق ووٹنگ کروائیں اور وقار سے وزیراعظم گھر جائیں ملک کا نظام آگے چلیں آپ ووٹ سے آئے تھے اور ووٹ سے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی نے کوئی سازش نہیں کی یہاں سازش صرف عوام نے کی ہے یہ ناکام حکومت تھی جو تنگ تھی ملکی سیاسی کا تقاضا ہے عدم اعتماد کا سامنا کریں اور وقار سے گھر جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں