بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

شاہد خاقان کا بی پی بڑھ گیا، آپریشن ملتوی، نئی تاریخ دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نجی اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے، جس کے باعث ڈاکٹر کی ہدایت پر ان کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا، آپریشن کے لیے نئی تاریخ بھی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے طے شدہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا ہے، آج شام سابق وزیر اعظم کے ہرنیا کی سرجری ہونی تھی، تاہم ان کا بی پی بڑھ گیا، جس پر ڈاکٹرز نے آپریشن ملتوی کر دیا۔

اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے اڈیالہ جیل حکام کے نام مراسلہ ارسال کر کے انھیں آپریشن کے ملتوی ہونے سے آگاہ کر دیا ہے، اب شاہد خاقان کے ہرنیا کی سرجری 7 نومبر کو ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیراعظم کی فوری سرجری کا فیصلہ

مراسلے میں مطلع کیا گیا ہے کہ آپریشن طبعیت بحال ہونے پر کیا جائے گا، سرجری کے بعد شاہد خاقان ایک ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے، میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر شاہد خاقان کے ابتدائی ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، شوگر، بلڈ پریشر لیول معمول سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کو گزشتہ ماہ ہرنیا کا فوری آپریشن تجویز کیا تھا، انھیں گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے، پنجاب حکومت نے انھیں نجی اسپتال سے آپریشن کی اجازت دی ہے، جہاں سے وہ ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔

اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو پتے میں پتھری اور انفیکیشن کی بھی شکایت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں