اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دے دی اور کہا گلوچ، دھمکیوں کی سیاست کرلی، اب مذاکرات بھی کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ، دھمکیوں کی سیاست کرلی، اب مذاکرات بھی کر لیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کے بغیر چیلنجز کا سامنا ممکن نہیں، توشہ خانہ سے ملنے والی چیز ذاتی ملکیت ہوتی ہے، یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ادائیگی سے قبل تحفہ بیچ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال محض باتیں کی گئیں اور ایک پیسے کا کام ہوا نہ ترقی ہوئی، آج ہم مانتے ہیں حالات ٹھیک نہیں مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 31 تاریخ کو آپ لوگوں نے باہر نکل کر ن لیگ کو ایک تاریخی فتح دینی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔