جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‏’شاہدخاقان اور مفتاح کی خرافات مسترد، خط وزیراعظم آفس کو ارسال‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ایگزون نےشاہدخاقان اورمفتاح اسماعیل کی ‏خرافات مسترد کر دیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کے بےبنیاد الزامات پر ‏ایگزون موبل کو خط لکھا تھا جس کاجواب موصول ہوگیا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ ایگزون کےمطابق ایسے الزام سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں ایگزون ‏نےشاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کےخلاف شکایت درج کرائی۔ ‏

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم کے دفتر کو بھجوا دیا ہے دفترسےعباسی و مفتاح ‏کے الزامات کی تحقیق کی درخواست کی ہے اپنے آقاؤں کا مال حرام بچانے کیلئے دونوں ‏نےپاکستان کاچہرہ مسخ کیا وقت آگیا ہے کہ ان سے پوچھا جائے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ نیب کا کہناہے آرایف پی کے مطابق ایف ایس آریوٹرمینل173ہزارکیوبک کا ‏ہونا چاہیے آرایف پی کی خلاف ورزی کرتےہوئے140ہزارکیوبک میٹرسےبھی کم کاٹرمینل لایاگیا، ‏مفتاح نے اپنے بھائی مقصود کو پورٹ قاسم اتھارٹی کارکن اسی لیےبنوایا؟ مفتاح ایس ایس جی سی ‏کےچیئرمین رہے۔

علی زیدی نے مزید لکھا کہ اسٹیٹ بینک نےان کےاکاؤنٹ میں 434ملین کی مشکوک ٹرانزیکشن ‏رجسٹرکیں سمجھ آ رہا ہے کہ دونوں بدعنوان مسخروں نے پاکستان کی ساکھ پر کیوں حملہ کیا ‏سارے حربے شریفوں کو بچانے کیلئے ہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں