اشتہار

الیکشن لڑوں گا یا نہیں، یہ میری چوائس ہوگی، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری چوائس ہوگی کہ اگلا الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سیاسی نظام میں عوامی مسائل حل کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ میری چوائس ہے کہ اگلا الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں۔ اگر مجھے لگے گا کہ یہ سیاسی نظام ڈیلیور کرسکتا ہے تو الیکشن لڑوں گا۔ میں کسی غیر آئینی عمل کوسپورٹ نہیں کر سکتا اور نہ ہی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ سکتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں تشویشناک واقعہ پیش آیا، کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کر سکتی۔ یہ واقعات معیشت کو مزید کمزور کر دیں گے۔ اس وقت ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اہلیت نظر نہیں آتی۔ سیاسی حلقے ایک دوسرے پہ الزامات لگا رہے ہیں اور ہر کوئی اپنے پلیٹ فارم سے عوام اور مسائل کے حل کی بات کر رہا ہے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی اس ملک میں سیاسی اور معاشی حالات اتنے خراب نہیں تھے۔ یہ معاملات ایک دن میں یہاں نہیں پہنچے۔ ایک دوسرے پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اگر آج ہمارا ملک مشکل میں ہے تو ہم سب ہی اس کے ذمے دار ہیں۔ ہم عوام کے مسائل کے حل کی بات کر رہے ہیں اور کسی جماعت سے نالاں نہیں ہیں۔ ہم یہاں سیاسی بات کرنے نہیں بلکہ مسائل اور ان کے حل کی بات کرنے آئیں ہیں۔ ہم نے ملک کا مفاد پہلے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت سیاست سے علیحدہ نہیں، عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ بھی سیاست سے جڑے ہیں۔ ملک سب کا ہے، حکومت نہ چلنے کی وجہ نیب ہے، جس نے گورننس کا نظام مفلوج کردیا ہے۔ ہر سیاسی حکومت نے نیب کو سینے سے لگائے رکھا، کیا حکومت نیب کو ختم کر سکتے ہے؟

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی کوئی ادارہ اپنی حدود میں کام نہیں کر رہا ہے۔ مسائل کا سامنا کرتے ہوئے حل تلاش کرنا ہے۔ اتنے تجربے کر لیے ایک بار آئین کو موقع دے کر دیکھیں۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں